Buy website traffic cheap

imrankhan

اقتصادی سفارتکاری کے لیے 13 وزارتوں پر مشتمل کمیٹی قائم

اسلام آباد(ماینٹرنگ ڈیسک)حکومت نے اقتصادی سفارتکاری کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نیشنل سیکورٹی ڈویڑن وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اقتصادی سفارتکاری کے لیے 13 وزارتوں پر مشتمل اکنامک آوٹ ریچ اپیکس کمیٹی اور کوآرڈینیشن گروپ قائم کئے گئے ہیں۔

اکنامک آو¿ٹ ریچ اپیکس کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان کریں گے، کمیٹی میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر، خارجہ، سائنس و ٹیکنالوجی اور اطلاعات کے وفاقی وزرا، مشیر خزانہ اور مشیر کامرس، مشیر خزانہ اور مشیر کامرس بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ملکی معاشی اشاریوں کا جائزہ لے گی، اس کے علاوہ معاشی اہداف کا تعین اور ان کے حصول کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی۔
اس کے علاوہ معاون خصوصی قومی سلامتی کو اکنامک آوٹ ریچ کوآرڈینیشن گروپ کا کنوینئر مقررکیا گیا ہے، کوآرڈینیشن گروپ میں چیف سیکرٹریز اور وزارتوں کے سیکرٹریز شامل ہیں۔ کوآرڈینیشن گروپ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے موثر ایکشن پلان پیش کرے گا۔