Buy website traffic cheap


مہنگے پٹرول سے قوم اب مہنگائی کا بڑا طوفان بھگتے گی، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نااہل اور بےحس حکومت نے %30 سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے ہمارا سودا حاصل نہیں کیا۔

عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں %20 یا 30 روپے فی لٹر ہماری تاریخ کا سب سےبڑا یکمشت اضافہ ہے، اس کے ساتھ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاوں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ہے۔ نااہل اور بےحس حکومت نے %30 سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے ہمارا سودا حاصل نہیں کیا۔

عمران خان نے بتایا کہ اس کے برعکس امریکہ کے اسٹریٹیجیک شراکت دار بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لٹر کمی کی ہے۔ ہماری قوم اب مجرموں کے اس گروہ کے ہاتھوں مہنگائی کا ایک بڑا طوفان بھگتے گی۔