Buy website traffic cheap


فیس بک سٹوری کو انسٹا گرام پر شیئر کرنے کیلئے فیچر کی آزمائش شروع

لاہور(ویب ڈیسک)سماجی رابطوں کےمقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے سٹوریز میں نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس میں فیس بک سٹوری کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا جا سکے گا۔

اگرچہ ابھی صارفین انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی جانے والی سٹوریز کو فیس بک پر تو شیئر کر سکتے ہیں مگر فیس بک پر اپ لوڈ کی جانے والی سٹوریز کو انسٹاگرام پر شیئر کرنا ناممکن ہے۔فیس بک اب ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس سے صارفین فیس بک پر اپ لوڈ کی جانے والی سٹوریز کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کر سکیں گے۔اس فیچر کے تحت فیس بک کی اسٹوری سیٹنگ میں جہاں پہلے 4 آپشنز ہوتے تھے اب وہاں ایک اور آپشن کو شامل کیا جائے گا جو کہ ’Share Story To Instagram‘ کا آپشن ہوگا۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام بھی فیس بک کی ملکیت ہے جب کہ نیا فیچر ابھی جانچ پڑتال کے مراحل میں ہے اور اسے ایپ میں شامل کرنے کے حوالے سے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔