Buy website traffic cheap


فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن کیخلاف ایکشن لے لیا ؟

لاہور(ویب ڈیسک) فیس بک نے نفرت انگیز پیغام پھیلانے کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے آفیشل پیج کے خلاف ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے آفیشل فیس بک پیج سے عرب ممالک سے متعلق ایک پیغام بھیجا گیا جسے فیس بک نے اپنی نفرت انگیز پیغامات سے متعلق پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیا۔ فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ نفرت انگیز پیغام کے بعد نیتن یاہو کے پیج کا چیٹ فنکشن 24 گھنٹے کے لیے آٹو میٹک سسٹم کے تحت معطل کردیا گیا۔ فیس بک کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی جماعت کی مہم کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت پیغامات فیس بک کی ہیٹ اسپیچ (نفرت انگیز بیانات) پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ فیس بک نے دوبارہ اس طرح کی خلاف ورزی ہونے کی صورت میں مزید کارروائی سے بھی خبردار کیا ہے جب کہ فیس بک نے جس پیغام کو ڈیلیٹ کیا وہ نیتن یاہو کے پیج پر جانے والے لوگوں کو نظر آتا تھا۔ فیس بک کے ایکشن کے بعد بوٹ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہےکہ نیتن یاہو اپنے بائیں بازو کی جیوش ریاست کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے ایسی پوسٹ لکھے جانے کی تردید کی گئی ہے اور انہوں نے اسے ملازم کی غلطی قرار دیا ہے۔