Buy website traffic cheap


انسٹاگرام پر جعلی لائکس ،سخت سیکیورٹی اقدامات

لاہور(ویب ڈیسک )مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جعلی لائکس اور فولوورز کیلئے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے سے محفوظ رکھا جا سکے۔انسٹاگرام کے مطابق ایپ میں مشین لرننگ پاور ماڈریشن ٹولز (machine learning power moderation tools) شامل کیے گئے ہیں جس کی مدد سے صارفین کے اکاؤنٹس میں جعلی فولوورز اور لائکس خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔یعنی کسی بھی اکاؤنٹ میں موجود جعلی فولوورز اور لائکس، جس میں کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی مداخلت زیادہ ہو اور وہ کمیونٹی گائیڈ لائنز اور اصول ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوں، انہیں حذف کردیا جائے گا۔انسٹاگرام کمپنی نے اس اقدام کو سیکیورٹی پالیسی کے اہم حصے کے طور پر متعارف کروایا ہے۔کمپنی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر کسی اکاؤنٹ میں تھرڈ پارٹی ایپ کے تحت سیکیورٹی خدشات موصول ہوئے تو صارف کو خفیہ کوڈ یعنی اکاؤنٹ پاس ورڈ تبدیل کرنے کا آپشن بھی مہیا کیا جائے گا۔