Buy website traffic cheap


بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار عرفان خان انتقال کرگئے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار عرفان خان ممبئی میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 53 سالہ عرفان خان آنت کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔عرفان خان کئی ماہ سے کینسر کے خلاف جنگ بھی لڑ رہے تھے اور چند ماہ قبل لندن میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس ممبئی آئے تھے۔

گزشتہ روز اداکار عرفان خان کے ایک ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی تھی ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈوکرائن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کینسر کے علاج کے لیے لندن منتقل ہوگئے تھے۔بعد ازاں وہ فروری 2019 میں اپنی فلم ‘انگریزی میڈیم’ کی شوٹنگ کے لیے واپس بھارت آئےتھے اور شوٹنگ ختم ہونےکے بعد واپس لندن چلے گئے تھے۔

عرفان خان لندن میں کینسر کے علاج اور سرجری ہونے کے بعد ستمبر 2019 میں بھارت آئے تھے۔