Buy website traffic cheap


بھارت،کسان خاتون احتجاجاًچلتی ٹرین کے آگے لیٹ گئی

نئی دہلی:بھارتی کسانوں کا ریل روکو کے نام سے احتجاج کامیاب ہو گیا، کئی ریاستوں میں ایک بھی ٹرین نہ چلی،ہریانا کے شہر روہتک میں کسان خاتون احتجاجا چلتی ٹرین کے آگے لیٹ گئی، خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔

بھارتی مےڈےا کے مطابق کسان رہنماں کا کہنا ہے ووٹ عوام نے دیئے، مودی کارپوریٹ کمپنیوں کے لیے کام کر رہا ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے،پورے بھارت میں کسانوں نے ریل گاڑیاں روک کر مظاہرے کئے، کسان رہنماں کا کہنا ہے جمہوریت عوام سے چلتی ہے۔

کارپوریٹ گھرانوں سے نہیں،مظاہرین نے متنازع قوانین کے خلاف تحریک آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار جتنی رکاوٹیں کھڑی کرے گی، احتجاج اتنا ہی تیز ہو گا،خواتین کی بھی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اور کالے قوانین کے خلاف نعرے لگائے، ٹرین مسافروں نے بھی کاشتکاروں کا ساتھ دیا۔