Buy website traffic cheap

ٹک ٹاک

سیلفی کے بعد ” ٹک ٹاک ” بھی قاتل موبائل ایپ بن گئی، فیصل آبادمیں افسوسناک واقعہ

لاہور(ویب ڈیسک): نوجوان نسل میں سیلفی کے بعد ٹک ٹاک نامی موبائل بڑی تیزی سے مشہورہورہی ہے جسے نہ صرف نوجوان لڑکے لڑکیاں بلکہ بڑی عمرکے افراد بھی کثیرتعدادمیں استعمال کررہے ہیں. سیلفی تو اب تک ہزاروں لوگوں کی جان لے چکی ہے لیکن اب ٹک ٹاک موبائل ایپ کی وجہ سے نوجوان لڑکے کی ہلاکت کی خبرسامنے آگئی ہے.تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے آٹھویں جماعت کا طالبعلم چل بسا۔ پولیس نے نعش اور دو طالبعلموں کو حراست میں لے کر کارروائی شرو ع کردی، تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر 113ج ب پھلائی میں اویس اصغر کی بیٹھک میں اس کے کلاس فیلو مبشر مسیح اور سولہ سالہ مزمل ولد سرور ٹک ٹاک کیلئے پسٹل سے ویڈیو بنارہے تھے، مبشر مسیح پسٹل پکڑ کر مزمل سروس سے ویڈیو بنوارہا تھا کہ چیمبر میں موجود گولی گھوڑا دبنے سے مزمل سرور کی گردن پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مبشر مسیح کے ہاتھ میں اویس اصغر کا پسٹل تھا، ایس ایچ او احمد منیل شاہ نے آلہ قتل قبضہ میں لے کر نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردی۔

تائیوان فنکار کے انٹرنیٹ پر چرچے ایسا فن کے پوری دنیا حیران ہوگئی
لاہور(ویب ڈیسک): آپ نے بہت سے فن دیکھے ہوں گے مگرآج کل تائیوان کے نوجوان فنکار کے حیرت انگیز فن پاروں کا انٹرنیٹ پر چرچا ہے اور لوگ اس نوجوان کو ’ٹونی اسٹارک آف کارڈ بورڈ‘ کے نام سے جانتے ہیں کیونکہ وہ مضبوط گتوں سے حیرت انگیز مجسمے اور کردار بناتا ہے۔
ذرائع کے مطابق :24 سالہ کائی ژیانگ زونگ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی محنت سے یہ فن سیکھا ہے اور لوگوں کی جانب سے بے کار سمجھ کرپھینکے جانے والے کباڑ سے اپنے فن پارے بناتے ہیں۔ وہ سپرہیرو، فلمی کردار اور ایلین کے ساتھ ساتھ ان گنت اشیا تخلیق کرتے ہیں۔ کائی نے 2013 میں ایک ’ڈریگن‘ بنایا تھا جسے بہت شہرت ملی۔ اس کے بعد اس نے آئرن مین کا قدِ آدم خاکہ بنایا جس کی تفصیلات دیکھ کر لوگوں نے اسے بہت سراہا۔ اس کے بعد کائی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اب انہوں نے ’اٹ‘ فلم کے جوکر سمیت کئی اہم بلاؤں، جانوروں اور کرداروں کے کارڈ بورڈ مجسمے بنائے ہیں۔ کائی ژیانگ زونگ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی روبوٹ، مانسٹرز اور ڈائنو سار کی تصاویر بنایا کرتے تھے۔ پھر اس نے کاغذ اور آخر میں کارڈ بورڈ کا استعمال شروع کیا۔ علاوہ ازیں وہ کارڈ بورڈ سے بہت چھوٹی اور باریک اشیا تیار کرتے ہیں جن پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ یہاں ان کے کچھ فن پاروں کی تصاویر دی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ عش عش کر اٹھیں گے۔