Buy website traffic cheap


باپ نے بیٹی جیسا ہیئر اسٹائل بنالیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارف کی جانب سے ایک تصویر اپ لوڈ کی گئی اور لکھا کہ ’باپ نے بیٹی کی دماغ کی سرجری کی وجہ سے اپنا ہیئر اسٹائل اس کی طرح ہی بنالیا۔

دماغ کی سرجری کے لیے اکثر مریض کو گنجا کیا جاتا ہے یا ایک طرف سے کچھ بال صاف کردیے جاتے ہیں ۔

وائرل ہونے والی تصویر میں باپ کو اپنی بیٹی کے سر کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دونوں نے اپنے سر کا ایک حصہ منڈوایا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ نے بیٹی کی طرح ہی اپنے سر پر بھی سرجری کے بعد لگنے والے ٹانکوں کے نشان بنائے ہوئے ہیں۔

اس تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی لائکس ملے جبکہ باپ اور بیٹی کی اس محبت کو پسند کیا جارہا ہے ۔