Buy website traffic cheap

فواد عالم ٹیم

فواد عالم ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کیلیے پرامید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فواد عالم دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کیلیے پرامید ہیں،مڈل آرڈر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ کم بیک پر غیر ضروری دباﺅ کا شکار نہیں تھا، بدقسمتی سے پرفارم نہیں کر سکا، 10سال میں کئی منفی خیالات کو جھٹک کر کرکٹ جاری رکھی، خوش قسمت ہوں کہ طویل وقفے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملا، دورہ انگلینڈ میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی، چند غلطیوں کی وجہ سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز نہ جیت پائے۔

فواد عالم نے کہا کہ عمدہ پرفارم کرنے کا عمومی دباﺅ تو کلب کرکٹ میں بھی ہوتا ہے لیکن ایک پروفیشنل کرکٹر کے طور پرہمیں ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ویسے بھی کوئی ہر اننگز میں اسکور نہیں کر سکتا، بدقسمتی سے میں بھی توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا پایا، بہرحال کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے۔

10 سال میں کئی منفی خیالات بھی ذہن میں آتے رہے، کئی کھلاڑی ہمت ہار جاتے ہیں،میں خوش قسمت ہوں کہ قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملا
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ کیریئر دوبارہ شروع کر رہا ہوں، ٹور کے دوران مینجمنٹ کا رویہ اور ٹیم کا ماحول بڑا شاندار رہا

صفر پر آﺅٹ ہوکر آیا تب بھی ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ کوئی بات نہیں، مستقبل کے بارے میں سوال پر فواد عالم نے کہا کہ اس کا تو مجھے علم نہیں، کوچ سمیت مینجمنٹ نے بعض تکنیکی معاملات میں بہتری لانے کا مشورہ دیا ہے۔