Buy website traffic cheap


فواد چوہدری کا آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا سول اور ملٹری قیادت نے جنگی جنون میں مبتلامودی کوجواب دیا وہ قابل تعریف ہے،

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراطلاعات کی حیثیت سے27فروری یادگاردن میں سے ایک ہے ،

ملک کی تاریخ کے اس عظیم واقعے کی فیصلہ سازی کا حصہ تھا ، اس دن سول اور ملٹری قیادت نے جنگی جنون میں مبتلا مودی کوجواب دیاوہ قابل تعریف ہے ، کسی دن اس پرکتاب لکھوں گا۔