Buy website traffic cheap

Fawad Chaudhry

 ٹرانسپیرنسی رپورٹ کا سر ہے نہ پاﺅں،فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات نشرےات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اللہ کی شان ہے کہ نون لیگ اور فضل الرحمان عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرآت ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے پاکستان میں قانون کی حکمرانی میں تنزلی ہوئی ہے، کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہ رہے ہیں، رپورٹ میں مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرآت ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم کس قدر منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں جب عالمی بینک نے پاکستان کی 5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہے، کورونا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی ہے، ایک ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیر، اور ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ ن لیگ اور فضل الرحمان بھی عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔ نوازشریف کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے، اکاو¿نٹس چپڑاسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں ہیں، نوازشریف کے اپارٹمنٹس لندن میں بیٹی کے نام پر ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا سامنا منظم مافیا سے ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا سر ہے نا پاﺅں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ جب عالمی بینک پاکستان کی 5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہے، اس وقت ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پاﺅں ہے، کورونا سے نبٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنز لگ جاتی ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے پاکستان میں قانون کی حکمرانی میں تنزلی ہوئی ہے، کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہ رہے ہیں ؟ مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرآت ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں، اللہ کی شان ہے نون لگ اور فضل الرحمان عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔ فواد چودھری نے ایک اور ٹویٹ میں ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے، اکاونٹ چپراسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں ہیں، اپارٹمنٹس لندن میں اور بیٹی کے نام پر ہیں۔