Buy website traffic cheap


فواد چوہدری نے اسمبلی میں تقاریر کو وقت کا ضیاع قرار دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے.

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا پھیل کیوں رہا ہے اور اس حوالے سے تحقیق کس مرحلے پر ہے، دنیا کب تک علاج دریافت کر سکتی ہے؟، 5 پاکستانی یونیورسٹیز نے کورونا کی ساخت پر جو کام کیا ان کی ریسرچ کیا کہتی ہے؟ ایسے اجلاس کا کیا فائدہ کہ ایک ادھر سے سیاسی تقریر کرتا ہے دوسرا ادھر سے نشتر چلاتا ہے اور اللہ اللہ خیر صلہ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو خط لکھا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے، یہ کام تو پریس کانفرنس کرکے بھی ہو سکتا تھا، اگر ارکان کواکٹھا کیا ہے تو پہلے انھیں سائنسدانوں اور وائرولوجی کے ماہرین سے کورونا پر بریفنگ دلوائیں کہ کرونا ہے کیا؟