Buy website traffic cheap

FBR

ٹیکسز کی شرح میں مجموعی طور پر 16 فیصد کا اضافہ: ایف بی آر

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے وصول کئے گئے ٹیکسز کی شرح میں مجموعی طور پر 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سیلز ٹیکس محصولات میں 26 فیصد اور براہ راست ٹیکسز کی وصولی میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل -18-2017کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 19-2018ء کے اسی عرصہ کے دوران مجموعی ٹیکس وصولیوں میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح سیلز ٹیکس کی وصولی میں بھی 11 فیصد جبکہ ڈائریکٹ ٹیکسز کی وصولیوں میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولیوں میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سیلز ٹیکس محصولات میں 15 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور براہ راست ٹیکس وصولیوں کی شرح میں بھی 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔