Buy website traffic cheap

atifaslam

عاطف اسلم کو ایف بی آر کی جانب سے 5 کروڑ سے زائد کا ٹیکس نوٹس

کراچی: ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو 5 کروڑ 80 لاکھ مالیت کا ٹیکس نوٹس بھجوادیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی 2018 کی آمدنی کا آڈٹ کرنے کے بعد ایف بی ار کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر 5 کروڑ 80 لاکھ ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ عاطف اسلم کو ٹیکس اداکرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر عاطف اسلم ایک ماہ کے اندر ٹیکس نہ جمع کراسکے تو ان کے بینک اکاو نٹس منجمد کردئیے جائیں گے اور ایف بی آر ان کے منجمد اکاونٹس سے ٹیکس وصولی کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کوئی فنکار ایف بی آر کی ریڈار پرآیا ہو۔ اکتوبر 2020 میں ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدنی کے ذرائع کی چھان بین کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔