Buy website traffic cheap

موبائل

ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کادائرہ بڑھانے کیلیے سنگل پیج ریٹرن فارم پرمبنی جدید ٹیکنالوجی کی حامل موبائل ایپ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے سینئر افسر نے بتایا کہ تنخواہ دار ملازمین و دیگرانفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے ایک صفحہ پرمشتمل ریٹرن فارم تیار کیاجارہاہے اوراس ریٹرن فارم کوحتمی شکل دینے کے بعد اس کیلیے موبائل ایپ متعارف کروائی جائے اور اس ایپ کے ذریعے ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس گوشوارے با آسانی جمع کرواسکیں گے اور انھیں کوئی بہت زیادہ معلومات فراہم نہیں کرنا ہوں گی۔

کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے چیئرمین نیب
لاہور(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال نے خیبرپختونخوا (کے پی) کا دورہ کیا – جہاں چیئرمین نیب نے کہا کہ دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کروایا جاسکتا ہے۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
ذرائع کے مطابق : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب خیبرپختونخوا (کے پی) کا دورہ کیا۔ جہاں ڈی جی نیب کے پی نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب نے نیب کے پی کو میگا کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے خلاف منظم پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے تاہم نیب اپنی کارکردگی سے ہر طرح کے مخالف پراپیگنڈے کا مقابلہ کرے گا۔چیئرمین نیب نے پراسیکیوٹرز کے کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر توسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پراسیکیوٹرز کے لیے پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 40 پراسیکیوٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے اور پراسیکیوٹرز کو سالانہ کے بجائے ماہانہ کی بنیاد پر نوکری میں توسیع دی گئی ہے جب کہ توسیع پانے والوں میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والی قانونی ٹیم بھی شامل ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ایڈیشنل، دو ڈپٹی پراسیکیوٹرز جنرل اور اسپیشل پراسیکیوٹرز بھی ماہانہ بنیادوں پر نوکری کریں گے۔ واضح رہے کہ سال 2018 کا بہترین نیب پراسیکیوٹر کا سرٹیفکیٹ پانے والا بھی نئی پالیسی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے، صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ ماہ ہی عرفان بھولا کو بہترین پراسیکیوٹر کا ایوارڈ دیا تھا۔