Buy website traffic cheap


موبائل صارفین کو ریلیف دینے کیلئے ایف بی آر کا ٹیکسز میں کمی کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے درآمدی موبائل فونز پر عائد ڈیوٹی 50 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمری میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عام شہری کو سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ ایسا کرنے سے پاکستان میں موبائل فونز کی درآمد میں اضافہ ہو گا۔ اس سے قبل حکومت نے بجٹ میں بھی درآمدی موبائل فونز پر ڈیوٹی کم کی تھی جبکہ نئی سمری میں 100 سے 200 ڈالرز کے موبائل فونز پر ڈیوٹی 2,430 روپے سے کم کر کے 1200 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح 201 ڈالر سے 350 ڈالر تک کے موبائل فونز پر عائد ڈیوٹی میں 740 روپے کمی جبکہ 351 ڈالر سے 500 ڈالر کی قیمت کے حامل موبائل فونز پر عائد ڈیوٹی 4500 روپے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے اپنی سمری میں استعمال شدہ کپڑوں اور پولیسٹر فائبر پر عائد ڈیوٹی میں بھی کمی کی تجویز دی ہے۔