Buy website traffic cheap

imrankhan

وفاقی کابینہ اجلاس:وزیراعظم عمرا ن خان وزراءکی کارکردگی سے نا خوش

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے وزراءکی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ،اجلاس میں وزیراعظم کو ملک گیر بجلی بریک ڈاﺅن کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے ۔
وزیراعظم وزیر توانائی عمر ایوب کی کارکردگی سے نا خوش نظر آئے ،عمر ایوب نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بریک ڈاﺅن ایک انسانی غلطی سے ہوا ہے اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کاررواءکی جارہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے وزراءکی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنی کارکردگی اور وزارتوں پر گرفت بہتر بنائیں ۔ عمران خان نے کہا کہ شہریوں کے مسائل سے جڑی وزارتوں کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

کابینہ اجلاس میں سانحہ مچھ اور اسامہ ستی کیس پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسامہ ستی کے والدین حکومتی کارروائی سے مطمئن نہیں تو ہائیکورٹ کے جج سے تحقیقات کروائیں، سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اجلاس میں عمرکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اختیارات سے متعلق بل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کو عام ٹینڈرنگ کے ذریعے ٹیکس اور ڈیوٹیز سے استثنی دینے جبکہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو پولیس اسٹیشن قرار دینے کی منظوری دے دی، اور نوشہرہ میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر سے متعلق چار رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔