Buy website traffic cheap

چھٹی

وفاقی حکومت کا ہفتہ وار چھٹی کا دن تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک):پاکستان کے ایک معروف انگریزی اخبارنے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ وار چھٹی اتوار سے تبدیل کرتے ہوئے جمعہ کی کیے جانے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں جہاں گزشتہ روز تاریخی مناظر دیکھنے میں آ ئے جسے پوری دنیا کے میڈیا نے اپنی سکرینوں پر دکھایا اور لوگوں نے سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ خصوصی محبت کا اظہار دیکھا ۔ ممکنہ طور پر پاکستان کی حکومت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوب بنانے کیلئے ممکنہ طور پر ہفتہ وار چھٹی اتوار کی تبدیل کرتے ہوئے جمعہ کی کرنے کا فیصلہ کر لے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی اتوار کے روز کی جاتی ہے جبکہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ہفتہ وار چھٹی جمعہ کی ہوتی ہے تاہم چھٹی کی تبدیلی سے فائدہ یہ ہو گا کہ دونوں ممالک کے کاروباری طبقہ میں تعلقات بہتر ہونے میں مدد ملے گی ۔