Buy website traffic cheap

جمعہ

وفاقی حکومت نے جمعہ کی چھٹی کے متعلق اہم اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17 اور 18 فروری کو دورہ پاکستان پر تھے جو کہ نہایت کامیاب رہا تاہم اسی دوران میڈیا میں ایک خبر بھی گردش کرتی رہی کہ ممکنہ طور پر پاکستان میں بھی اتوار کی چھٹی تبدیل کرتے ہوئے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کی کر دی جائے لیکن حکومت کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ” ہفتہ وار چھٹی کی تبدیلی زیر غور نہیں ہے اور اس حوالے سے چلنے والی تمام تر افواہیں بے بنیاد ہیں ۔“چند دن قبل معروف پاکستانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ممکنہ طور پر پاکستان کی حکومت کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہفتہ وار چھٹی اتوار کی تبدیل کرتے ہوئے جمعہ کی دی جائے تاہم اب حکومت کی جانب سے ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے ۔