وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

میڈیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے اور اب وہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں بھی وزارت سے مستعفی ہوکر عدالت عظمی میں پیش ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے دوبارہ عہدہ سنبھال لیا تھا۔