Buy website traffic cheap

afghanfemalesoldierkilledinattack

افغان فوج کی خاتون اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ،2 اہلکار جاں بحق تین زخمی

کابل:افغان فوج کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکارجاںبحق اور تین زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق افغانستان میں خاتون اہلکاروں کو لے جانے والی فوجی گاڑی پر حملہ ہو گیا جس کے باعث دو اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئیں۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں خاتون فوجی افسران اور اہلکاروں کو لیکر جانے والی فوجی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 خاتون اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں، اہلکاروں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حملے میں مرد ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔
تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد پرتشدد کارروائی ہے کیوں کہ عمومی طور پر خاتون اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔

افغان فوج کے ترجمان حنیف رازی نے میڈیا کو حملے میں جانی و مالی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کی تحقیقات جاری ہے اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گاڑی خاتون فوجی افسران و اہلکاروں کو لے کر آرمی بیس آرہی تھی۔