Buy website traffic cheap

فیڈریشن

پاکستان فٹبال فیڈریشن کو سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کروانا مہنگاپڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مالی مسائل نے سنگین صورت حال اختیار کرلی کیونکہ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے بعد فیفا نے بھی پی ایف ایف کو فنڈز کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اشفاق حسین شاہ کی زیر سربراہی پی ایف ایف کی نئی قیادت کے انتخاب کے بعد ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے پاکستان کو فنڈز کی فراہمی روک دی تھی جس کے بعد اب فیفا نے بھی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو فنڈز نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔فیفا کے ترجمان نے ایک مقامی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف ایف کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ فیفا فارورڈ پروگرام کے تحت فنڈنگ روک دی گئی ہے جس پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔گزشتہ ماہ فیڈریشن کے انتخابات سے قبل فیفا نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہونیوالے انتخابات فیفا اورپاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں سیاسی مداخلت ہے.

شاہدآفریدی فاسٹ باؤلروہاب ریاض کے حمایتی بن کرآگئے
لاہور(ویب ڈیسک): قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شاہدآفریدی نے فاسٹ بالر وہاب ریاض کے حق میں آواز اٹھا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ، سکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ ہیں ،اگر ہم جنوبی افریقہ کے خلاف 145کلومیٹر کی رفتار سے گیند کرنے والے فاسٹ بالر کی تلاش میں ہیں تو وہاب ریاض کو موقع ملنا چاہیئے۔