Buy website traffic cheap

final to win World Cup

پاکستان فائنل میں بھارت کو ہرا کر ورلڈکپ جیتے گا، شعیب اختر

لاہور: شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح کی پیش گوئی کردی۔

ایک انٹرویو میں سابق پیسر نے کہاکہ یو اے ای کی کنڈیشنز دونوں ٹیموں کیلیے سازگار ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ورلڈکپ فائنل میں روایتی حریفوں کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس میں بھارت کو شکست ہوگی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈکپس کی تاریخ میں پاکستان ٹیم کو تمام 11مقابلوں میں بلو شرٹس نے مات دی ہے، اس کے باوجود شعیب اختر پر امید ہیں کہ اس بار کہانی مختلف ہوگی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر کے درمیان یو اے ای اور اومان میں کھیلا جائے گا۔