Buy website traffic cheap


ن لیگ کورونا کی بجائے حکومت اور نیب سے برسرپیکار ہے:فردوس عاشق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ کہ (ن) لیگ عمران خان اور نیب پربرس رہی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی سوچ، ہمت اورجدوجہد مسلسل سے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا، اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں، ہرپل چاہتے ہیں کہ عمران خان ناکام ہوں۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کورونا سے لڑرہے ہیں جبکہ کہ (ن) لیگ عمران خان اورنیب پر برس رہی ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں، نیب بلائے توسماجی فاصلوں کی پرواہ جبکہ دوسری جانب لاپرواہی، ایک طرف لاک ڈاؤن سے فرار اوردوسری طرف اصرارہے۔