Buy website traffic cheap


ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھر پور کارروائی کرینگے:فردوس عاشق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آرڈیننس عوام کو مہنگائی اورذخیرہ اندوزی سے بچانے کے وزیراعظم کے عزم کاواضح اظہارہے،عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رورعایت کے مستحق نہیں،ایسے عناصرکوآہنی ہاتھوں سے نمٹاجائےگا۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کوروناوبا سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اورذمہ داری ہے۔ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آرڈیننس عوام کو مہنگائی اورذخیرہ اندوزی سے بچانے کے وزیراعظم کے عزم کاواضح اظہارہے۔عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رورعایت کے مستحق نہیں۔ایسے عناصرکوآہنی ہاتھوں سے نمٹاجائےگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ذخیرہ اندوزی کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں۔”ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں، اور غریبوں کی دعائیں لیں.

انہوں نے کہاکہ آرڈیننس کے ذریعے ذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کوسزادی جائےگی۔ذخیرہ اندوزی پر3سال قیداورضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصدجرمانہ اداکرناہوگا۔یہ اقدام کرونا سے پیدا ہونےوالی صورتحال کے پیش نظر عوام کی سہولیات کیلئے کیا گیا ہے۔اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔