Buy website traffic cheap

Fawad Chaudhry

فردوس عاشق وزارت کی اہل نہیں تھیں:فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت حاصل کی تھی اور وہ اس وزارت کی اہل نہیں تھیں۔

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ فردوس عاشق اعوان وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کبھی بھی اہل نہیں تھیں، اس وزارت کوسنبھالنا آسان نہیں کیونکہ یہ اب ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ان کو بہت پہلے ہٹا دینا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت توحاصل کرلی تھی پروہ اسے چلا نہیں سکیں جس کا پی ٹی آئی سمیت وزیراعظم آفس کو بہت نقصان ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں عاصم سلیم باجوہ کی شمولیت سے وزیراطلاعات شبلی فرازکو بڑی مدد ملے گی کیونکہ عاصم سلیم باجوہ کومیڈیا کے حوالے سے سارے کام آتے ہیں۔

وفاقی وزیرسے جب کورونا وبا کے باعث لاک ڈاون کے متعلق پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ دوا سازکمپنیوں کے مطابق اگلے سال ستمبرسے پہلے ویکسین کی تیاری ممکن نہیں توڈیڑھ سال ملک بند نہیں کیا جاسکتا اسی لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے اورنرمی سے متعلق فیصلے صوبوں اورماہرین کی مشاورت سے روزکیے جاتے ہیں۔