Buy website traffic cheap

First Batch of Vaccines Arrives

کوویڈ-19 ویکسین کی پہلی کھیپ نیوزی لینڈ پہنچ گئی

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کوویڈ-19 ویکسین کی پہلی کھیپ پیر کو ملک میں پہنچ گئی ہے۔کوویڈ-19 ویکسین کی 60ہزار خوراکوں پر مشتمل کھیپ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر34 منٹ پر آکلینڈ کے بین الاقومی ہوائی اڈے پر پہنچی۔

آرڈرن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ فائزر / بائیواین ٹیک ویکسین کی آمد کے بعد ملک میں ویکسین کے ٹیکے لگانے کا اب تک کا سب سے بڑا پروگرام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن پروگرام شروع کرنے سے پہلے ویکسین کے معیار کی تصدیق اور معائنہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ امید ہے کہ ہفتہ سے آکلینڈ میں منظم آئسولیشن اور قرنطینہ مراکز (ایم آئی کیو)کے کارکنوں اور صف اول کے اہلکاروں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

30ہزار سے زیادہ خوراکیں آنے والے دو تین ہفتوں میں کارکنوں کے اس گروپ کی ویکسینیشن کے لئے مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہوں گی۔آرڈرن نے کہا کہ ہماری بارڈر فورس جن میں ایم آئی کیو میں صفائی ستھرائی کرنے والے، مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور نرسز،سیکیورٹی اہلکاروں،کسٹمز، ایئر لائن کے عملے اور ہوٹل کارکنوں نے نیوزی لینڈ کے لوگو ں کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے انتھک کام کیا ہے اس لئے یہ سب سے پہلے ویکسین لگوانے کے مستحق ہیں اس سے کوویڈ-19 کو معاشرے میں پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔