Buy website traffic cheap


آٹا چینی سکینڈل،نیب میدان میں آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے آٹا چینی سکینڈل کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آٹا چینی سکینڈل کے قانونی پہلوئوں کا گہرائی سے جائزہ لیا جارہا ہے، جائزہ لینے کے بعد بھرپور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، آٹا اورچینی سکینڈل میگا سکینڈل ہے، اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشاہی کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نیب آرڈیننس کی وجہ سے سرکاری افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے نیب کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے حکومت کی طرف سے ایف آئی اے سے یہ کیس لے کر نیب کے حوالے کرنے کے بعد اربوں روپے کی اس ڈکیتی پر نیب اب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر ے گا، کیس نیب کے پاس آنے کے بعد اسکینڈل میں ملوث افراد کو نیب قانون کی گرفت میں لا سکے گا۔

چیئرمین نیب نے آٹا چینی سکینڈل کی انکوائری ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو تفویض کردی، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو ایک مہینے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔