Buy website traffic cheap


اپنے وطن میں پھول اور شبنم ایک ہیں

وطنِ عزیز میں71ویں یومِ آزادی کو ملی جوش و خروش سے منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ قوم کا ہر فرد ملی جذبے سے سرشار اس سلسلے میں مصروف ہے۔ علمی و ادبی تنظیمیں بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔اسی عزم وعمل کے جذبے سے سرشارعلمی، ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم ،’جگنو انٹرنیشنل نے بھی اپنی ملی روایت کو نبھاتے ہوئے سالِ گزشتہ کی طرح الحمرا ادبی بیٹھک لاہور میںجگنو آزادی مشاعرے کا انعقاد کیا ۔ پروگرام کی نقابت ممتاز شاعرہ،ادیبہ،ماہرِ تعلیم،دانشور، چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ، ایم زیڈ کنول نے اپنے خوبصورت،منفرد اندازمیں کی۔صدارت کے منصب پرکرامت بخاری فائز تھے۔مہمانانِ ِگرامی محترم ہارون ناصر،ملک عرفان خانی، مسعود چوہدری (سعودی عرب) تھے۔ مہمانِ اعزازراشد محمود اور فیض نعیم وڑائچ (ڈائریکٹڑ)سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال،لاہور ڈویژن تھے۔
تقریب کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت نوجوان سکاو¿ٹ ضیاءالحق کو حا صل ہوئی ۔ بعد ازاںنوجوان شاعر زین ثاقیبی نقیبی نے اپنی پر سوز آوازمیںانتہائی عقیدت سے نعت ِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔مقصود چغتائی میڈیا سیکرٹری جگنو انٹر نیشنل نے پروگرام کی رپورٹ پیش کی ۔تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔پہلی نشست میں71 ویں جشنِ آزادی کے حوالے سے مقصود چغتائی اور سلیم احمد عالی ( بوائے سکاو¿ٹس ایسوسی ایشن ،لاہور ریجن )کی زیرِقیادت اپنی ٹیم کے ساتھ قومی ترانہ اور پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔ اس کے بعد قومی یک جہتی کے جذبے سے سرشار سکاو¿ٹس نے ملی نغمے پیش کئے ۔نابینا سکاو¿ٹ طارق اور عابد برادرز نے اپنی خوبصورت آواز کے جادو سے محفل کو ایک نیا رنگ دے دیا۔تمام ہال تالیوں سے گونج اُٹھا اور داد و تحسین پیش کی۔
دوسری نشست میں آزادی مشاعرہ کے حوالے سے بزم سجائی گئی۔ سب سے پہلے ایم زیڈ کنول نے میزبان کی حیثیت سے اپنا کلام احباب کی نذرِ سماعت کیا۔اس کے بعد باقاعدہ مشاعرے کا آغاز ہوا۔اقبال راہی، محمد طفیل اعظمی،عبدالمجید چٹھہ ، ممتاز راشد لاہوری،ڈاکٹر ایم ابرار،،ڈاکٹر عاصم بخاری ،وکٹوریا پیٹرک،طاہر ناصر علی، رضوان انجم،فاطمہ غزل ،شیرازانجم،ضیا ءحسین،شہزاد تابش،سلیم احمد عالی اور دیگر نے ملی و قومی جذبے سے معمور خوبصورت کلام سے سماعتوں کو سرور بخشا۔
تقریب کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ سکاو¿ٹس کے دستے نے ممتاز عالمی سکاو¿ٹ مقصود چغتائی کی زیرِ قیادت یونیفارم میں بھر پور طریقے سے شرکت فرمائی۔مقصود چغتائی نے جگنو انٹر نیشنل کا تعارف کراتے ہوئے ایم زیڈ کنول کی بے لوث خدمات کا خاص طور پر ذکر کیا۔ دیگرمقررین نے بھی چیف ایگزیکٹو تنظیم ایم زیڈ کنول کی علم دوستی،جذبہ¿ حب الوطنی اور ادب نوازی کو سراہا ۔تقریب میںسید سلمان ضیائ، عاصم تنہا،عرفان حافی،حنا جاوید، چوہدری محمد صدیق،مرزا حمزہ،محمد اسامہ ندیم،محمد اعظم،محمد عبداللہ راز،محمد شہزاد دھول،محمد شہزاد،عمر سعید خان،محمد رضوان،نظام دین،ایم اسامہ ندیم،امیر حمزہ،ڈاکٹر منیب شفقت،خلیق احمد،ایم نعمان،عبدالحق،ایم نعمان ریاض،عبدالغفار بٹ،عامر حمید،مسز عابد چوہدری،عمران جاذب،ایم جاوید (اعجم)،میاں لئیق الرحمٰن،ذوالفقار،عابد چوہدری، وجاہت تبسم کے علاوہ شاعروں، ادیبوں، سکاو¿ٹس ،طلبہ، اور ممتازعلمی، ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔