Buy website traffic cheap

شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل جاپان کے دورہ پر روانہ ہونگے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم سرکاری دورے پر24 فروری کو جاپان جائیں گے۔ تین روزہ دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جاپانی وزیر خارجہ سمیت اعلی شخصیات سے ملاقاتیں ، وزارت خارجہ کے زیر اہتمام اہم سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ کی جاپانی وزیر اعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے تاہم حتمی طورپر یہ ملاقات ابھی طے نہیں ،جاپانی دورے کے دوران شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان پاکستان میں غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے اہم اعلانات کرسکتاہے. یہ سات سال کے بعد پاکستان کی کسی بھی بڑی حکومتی شخصیت کا دورہ جاپان ہوگا.