Buy website traffic cheap


زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یورو بانڈز کی نیلامی سے حاصل ہونے والے ایک ارب ڈالر سرکاری ذخائر میں جمع ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 18 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر جنوری 2017 کے بعد بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔