Buy website traffic cheap


فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے خود پھنس گئے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے خود پھنس چکے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں پھنسانے والے خود پھنس چکے ہیں اور الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے ،حکومتی رہنماوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم براڈشیٹ معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پراپیگنڈا کر کے حقائق چھپا لی گی، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے، سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو ن لیگ کی سرپرستی حاصل رہی۔ سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کر سکتا۔وزیراعظم نے ترجمانوں کے اجلاس میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایت بھی کی۔عمران خان نے ہدایت کی کہ حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت پرنوٹس لیتے ہوئے بیرون ملک سفارتی عملے اور مشن کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کی وزارت خارجہ کو 20 روزمیں ایکشن پلان مکمل کرنے کا کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ ہر 4 ماہ بعد پیش کی جائے۔سفارتی عملےکی پرفارمنس پرمبنی ریٹنگ طےہوگی۔ بہترکارکردگی نہ دکھانے والےسفارتی عملے کو پاکستان واپس بلالیا جائے گا۔