Buy website traffic cheap


فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر وضاحت کردی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الیکشن کمیشن کا موقف پہلے ہی اعلامیہ کے ذریعے جاری کیا جا چکا ہے، تاہم فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الجھاومحسوس کیا جارہا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونےکے بعد کمیشن میں اس کیس کی کھلی سماعت ہوگی، اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس فریقین کی موجودگی میں ہوتاہے اور کمیٹی کی کھلی سماعت نہیں ہوگی۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا تھا کہ کمیشن میں کیس کی سماعت فریقین کے سامنے ہو رہی ہے، اسکروٹنی کمیٹی کے اختیارات یا منصب ایک جے آئی ٹی کا ہے اس کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہو سکتی، الیکشن کمیشن کھلی سماعت میں سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات دونوں پارٹیوں کو مہیا کرے گا اور دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد کیس کا جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔