Buy website traffic cheap

Egypt, Husni Mubarak, Demise, President, latest new, International News

30 سال تک مصرپر حکومت کرنیوالے حسنی مبارک انتقال کرگئے

لاہور(ویب ڈیسک): 30 سال تک مصرپر حکمرانی کرنیوالے سابق صدرحسنی مبارک 91 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے ہیں.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے سابق صدر حسنی مبارک دارالحکومت قاہرہ میں انتقال کر گئے۔ان کی عمر 91 سال تھی۔ چند ہفتے قبل حسنی مبارک کی سرجری ہوئی تھی اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ حسنی مبارک 30 سال تک مصر کے حکمران رہے۔ ان کو عرب بہار کے نتیجے میں 2011 میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 2017 میں مصر کی اعلیٰ عدالت نے عرب بہار کے دوران ہلاکتوں کے مقدمے میں ان کو بری کرکے رہا کر دیا تھا۔ ان کو 2012 میں فروری 2011 میں مظاہرین کو سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک کرانے کے الزام میں نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ مصر کے موجودہ صدر عبدالفتح السیسی حسنی مبارک کے دور اقتدار میں ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ تھے اور انھوں نے 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔