Buy website traffic cheap


اسلام قبول کرنیوالے سابق کورین پاپ گلوکار داود کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ المکرمہ: اسلام قبول کرنے والے سابق کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داود کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

داود کم نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری سنائی۔

داو¿د کم نے لکھا ”بالآخر میں مکہ آگیا۔ انہوں نے لکھا میں خوش قسمت ترین شخص ہوں کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا اور وہی مجھے یہاں لے کر آیا۔ انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دنیا کے مقدس ترین شہر میں آنے کا موقع دیا۔

داو¿د کم نے مزید لکھا میں اپنے تمام مسلمان بہن بھائیوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ خدا ہمارے تمام گناہوں کو معاف کرے ، اللہ ہماری تمام دعاو¿ں کو قبول فرمائے، رمضان مبارک“۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے مقبول ترین سابق پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داو¿د کم جن کا اسلام قبول کرنے سے قبل نام جے کم تھا نے 2019 میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کرکے تمام لوگوں کو حیران کردیا تھا۔