Buy website traffic cheap


سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین منج انتقال کر گئے

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین منج انتقال کر گئے۔

خرم منج نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منور حسین منج کافی عرصہ سے بیمار تھے۔منورحسین منج کی نماز جنازہ آج تین بجے منج ہاوس گوجرانوالا روڈ شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ منور حسین منج 2002 میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔