Buy website traffic cheap

فرانس

حکومت کیخلاف جاری احتجاجی تحریک، اہم ترین یورپی ملک نے فرانس کو انوکھا نام دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): فرانس میں حالیہ عرصے کے دوران حکومت کے خلاف جاری زرد صدری تحریک اور ملک میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد یورپی ممالک نے فرانس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔یورپی ملک پولینڈ نے فرانس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر فرانس کو یورپ کا مرد بیمار قرار دیا ہے۔پولینڈ کے وزیر خارجہ یاٹسیک چابوفیٹچ نے ایک مقامی ٹی وی نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرانس جدید یورپ کا مرد بیمار ہے۔ فرانس یورپ کو نیچے کی طرف لے جا رہا ہے اور اس کا نقصان پولینڈ کو بھی ہو رہا ہے۔پولش وزیر خارجہ نے اسٹرس برگ شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرانس میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو رہا ہے، حالیہ ہفتوں کیدوران فرانس میں ہونیوالا پرتشدد احتجاج اور صدرمیکروں کا ریاستی اصلاح سے بھاگنا’دکھ’ پہنچانے والا معاملہ ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم عمران‌ خان سے ملاقات
لاہور(ویب ڈیسک): امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادنے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا. وزیراعظم عمران خان نے دوطرفہ تعلقات کیساتھ ساتھ تعلیم، تجارت اورصحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زوردیا اورکہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سیاسی طریقے سے مسئلہ افغانستان کو حل کرنے کی تجویزدی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا خط اورافغانستان مین مصالحت کی ذریعے مسائل کا حل مثبت پیش رفت ہے. زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکہ افغانستان کے حل کے لیے پاکستان کیساتھ مل چلناچاہتاہے. امریکی نمایندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا خطے کا تیسرا دورہ ہے. زلمے خلیل زاد آج سے 20 دسمبر تک 3 ہفتے کے طویل دورے پر روانہ ہوئے ہیں. امریکی نمایندہ خصوصی پاکستان، افغانستان، روس، ازبکستان کا دورہ کرینگے. زلمے خلیل زاد ترکمانستان، بیلجیم، متحدہ عرب امارات اور قطر بھی جائیں گے.