Buy website traffic cheap


پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے چولستان میں فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، میڈیکل کیمپ کا انعقاد تین سے پندرہ فروری تک کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کی جانب سے چولستان کے دوردراز علاقوں میں فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے

 

۔کیمپ کا انعقاد تین سے پندرہ فروری تک کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے احمدپور شرقیہ، چنن پیر اور دین گڑھ میں میڈیکل کیمپ قائم کئے۔ میڈیکل کیمپ کے دوران 500 مفت آئی لیزر ٹریٹمنٹ کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میڈیکل کیمپ کے دوران 4500 سے 5000 مریضوں کا فری چیک اپ اور چشمے فراہم کئے گئے۔ چولستان میں سال بھر اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔