Buy website traffic cheap

Shahid Khaqan Abbasi, Elections, In House Change, Media Talk, Parliament

” مسائل کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں “

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں، ان ہاؤس تبدیلی سے کھچڑی پکے گی جس سے نظام نہیں چلے گا.

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی سے کھچڑی پکے گی۔ روایتی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں شفاف انتخابات سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے علاوہ کوئی معیشت کو نہیں سنبھال سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر نیب کے نئے ریفرنس کا واحد مقصد دباؤ میں لانا ہے۔ مجھ پر پہلا ریفرنس 46 ارب کا تھا، اب تیرہ کروڑ کا ہے۔ وزیر کا ایم ڈی پی ایس او کی تقرری سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ نیب آرڈیننس کے مطابق تقرری میں پروسیجرل غلطی کی بنیاد پر ریفرنس دائر نہیں ہو سکتا۔ نیب آرڈیننس کے تحت راجا پرویز اشرف کی رہائی کا فیصلہ بھی آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت کسی لیگی رہنما پر کرپشن کا کوئی کیس بنایا نہیں جا سکا۔ انھیں بیٹے سے پیسے لینے پر نااہل قرار دیا گیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاسی طاقت ثابت کر دی۔ ان کی اصل ناراضگی ہم سے نہیں بلکہ چودھری پرویز الہٰی سے ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے وعدے تو چودھری پرویز الہٰی نے کیے تھے۔