Buy website traffic cheap


آئندہ ہفتے سے کورونا کے روزانہ 50 ہزار ٹیسٹ ہونگے:این ڈی ایم اے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے پاکستان میں ہر روز کورونا وائرس کے 50 ہزار ٹیسٹ ہونے لگیں گے۔

سینئرصحافی سے بات کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والےا جلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے تمام متعلقہ اداروں کوکورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت اضافہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے صرف ان لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاتے تھے جن میں کچھ علامات ظاہر ہوتی تھیں لیکن اب مختلف علاقوں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اےکا کہنا تھاکہ اس وقت 8 لاکھ کٹس ڈستیاب ہیں اور مزید کٹس خریدنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد کو ملک بھر میں مزید مؤثر کیا جاسکے۔