Buy website traffic cheap


مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20 روپے کے اضافے کے بعد فی کلو گوشت 400 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

چند روز قبل مرغی کا گوشت 380 اور اس سے قبل 340 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔
مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ مرغی کی قلت اور سپلائی میں کمی کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔