Buy website traffic cheap


جرمنی مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق پالیسی ختم نہیں کرے گا

برلن :جرمن حکومت نے مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا آئندہ منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔ منگل کو ایک پرواز پر افغان مہاجرین کے ایک گروپ کو ملک بدر کیا جانا تھا لیکن آخری وقت پر پرواز منسوخ کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی مسائل کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ کابل میں یکم سے چھ مئی کے درمیان اضافی سکیورٹی کی ضرورت ہے اور اسی وجہ سے منگل کو جانے والی پرواز کو منسوخ کرنا پڑا۔

حکام نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا ہے کہ جرمنی مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق اپنی پالیسی کو ختم نہیں کرے گا۔