Buy website traffic cheap


پہاڑ پر شادی کی پیشکش، لڑکی 650 فٹ کی بلندی سے نیچے جا گری

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان نے اپنی 32 سالہ محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے ایک پہاڑی کا انتخاب کیا جہاں انہیں پہنچنے کے لیے ایک دن ٹریکنگ کرنا پڑی۔

ٹریکنگ کے بعد دونوں جب فیلکرٹ نامی پہاڑی پر پہنچے تو لڑکے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی اور جیسے ہی لڑکی نے شادی کے لیے ہاں کی تو اچانک اس کا پاو?ں پھسلا اور وہ 650 فٹ کی پہاڑی سے نیچے جا گری۔

لڑکی کا پاﺅں جیسے ہی پہاڑی سے پھسلا تو اس کے بوائے فرینڈ نے اس کا ہاتھ تھاما ہوا تھا وہ بھی اس کے ساتھ ہی پہاڑی سے نیچے جا گرا لیکن لڑکے نے گرتے وقت کسی چٹان کو پکڑ لیا اور اس کی گرل فرینڈ 650 فٹ نیچے جا گری، خوش قسمتی سے دونوں بچ گئے۔مقامی پولیس کے مطابق دونوں کو متعدد چوٹیں آئی ہیں لیکن جوڑے کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔