Buy website traffic cheap


درجنوں آپریشن کے بعد اپنے ہونٹوں کو بڑھانے والی ماڈل مزید آپریشن کی خواہاں

صوفیہ: 22 سالہ ماڈل نے خود کو باربی ڈول بنانے کے جنون میں گزشتہ کئی برسوں سے اپنے ہونٹوں کے15 سے 20 آپریشن کروائے ہیں جس کے بعد اب ان کی ہونٹوں کی موٹائی معمول سے چار گنا زائد ہوچکی ہے۔
اینڈریا ایمی لووا ایوانووا بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں رہتی ہیں اور اتنے آپریشن کے باوجود بھی وہ اپنے ہونٹوں کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔ بہت سے لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہوئے تنقید کرتے ہیں لیکن اینڈریا کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ وہ لوگوں کے تاثرات کو نظرانداز کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ بہت سے لوگ اب بھی انہیں نئے روپ میں پسند کررہے ہیں۔

اینڈریا نے کہا ’ بعض لوگ مجھے بڑے ہونٹوں کے ساتھ پسند کرتے ہیں اور کچھ مجھے معمول کے ہونٹوں کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن مجھے اس کی کوئی پروا نہیں۔ میرے نزدیک میری اپنی پسند کی اہمیت ہے اور دوسروں کی رائے غیراہم ہے‘۔

لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اپنے ہونٹوں کو مزید کتنا بڑھانا چاہتی ہیں۔ اینڈریا کے مطابق اس کی کوئی حد نہیں اور جب تک وہ مطمئن نہیں ہوجاتیں وہ آپریشن کراتی رہیں گی۔
اینڈریا اب تک ہر قسم کے آپریشن سے اپنے ہونٹوں کو بڑھاتی رہی ہیں اور چھوٹے موٹے ٹیکوں اور آپریشن کی تعداد 20 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ ماہ انہوں نے بیسواں آپریشن کرایا تھا اور اب دو ماہ کے اندر اندر دو مزید آپریشن کرائیں گی۔
اینڈریا نے سب سے پہلے 2018 میں اپنا پہلا آپریشن کرایا تھا اور اب ان کے ہونٹ اصل جسامت سےچار گنا بڑھ چکے ہیں جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ اب وہ چاہتی ہیں کہ پوری دنیا میں ان کے ہونٹ سب سے بڑے ہوں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں بہت سی خواتین کے لیے ایک مشعلِ راہ بننا چاہتی ہیں۔