Buy website traffic cheap


عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1903 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار 300 اور فی دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 96 ہزار 280 روپے ہوگ?ی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1268.86 روپے پر مستحکم رہی۔