Buy website traffic cheap


چین اور ایران کے تعلقات پر کئی سال سے پریشان ہوں، جو بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ چےن اور ایران کے درمیان بڑھتے تعلقات پر کئی سال سے پریشان ہوں،چند روز قبل امریکا کے مقابلے میں حلیف ممالک چین اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے 25سالہ اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے بعد سپر پاور امریکا اور نئی جو با ئیڈن انتظامیہ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی،چین اور ایران کے درمیان بڑھتی قربتوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو پریشان کیا ہوا ہے۔

امرےکی مےڈےا کے مطابق جو بائیڈن اس سے قبل بھی متعدد بار چین سے کشیدہ تعلقات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں تاہم حالیہ معاہدے پر بات کرتے ہوئے پہلی بار امریکی صدر نے تشویش کا اظہار کیا ہے

ائیرپورٹ پر روانگی سے قبل صحافی کے سوال کہ کیا چین اور ایران کے درمیان معاہدہ پر خدشات ہیں، امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات پر میں کئی سال سے فکر مند ہوں، امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے چین اور ایران پر تجارتی پابندیاں بھی عائد کی جا چکی ہیں ،جب کہ چینی اثرو رسوخ کے باعث جو بائیڈن نے برطانیہ کو چین کے دنیا بھر میں اقتصادی راہداری کے تحت سڑکوں کے جال بیلٹ اینڈ روڈ کی طرز کا نیا منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔