Buy website traffic cheap


بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے بولڈ سینز نہ کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے بولڈ سینز نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس سیزن 7 کی فاتح اور حال ہی میں بالی ووڈ اداکار اور ڈانسر زید دربار سے شادی کرنے والی اداکارہ گوہر خان نے بولڈ سینز نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

گوہر خان گزشتہ ڈیڑھ برس سے کسی بھی فلم یا ویب سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ انہیں جس طرح کے کرداروں کی پیشکش کی جارہی ہے وہ خود کو ان کرداروں کے لیے موزوں نہیں سمجھتیں۔

گوہر خان نے مزید کہا میں ایک بات بالکل واضح کردوں کہ میں بولڈ سینز نہیں کروں گی۔ بطور اداکارہ میرا کام ہے کہ میں فلموں یا ویب سیریز کے ذریعے لوگوں تک اچھی چیز پہنچاو¿ں اور اپنے کردار کے ساتھ انصاف کروں۔ میں کسی بھی فلم یا ویب سیریز کا حصہ بننے کے لیے اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرسکتی۔