Buy website traffic cheap


گوہر رشید نے گال گدوت کی کلاس لے لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار گوہر رشید نے اسرائیلی نڑاد امریکی اداکارہ گال گدوت کے ٹوئٹ پر ان کی کلاس لے لی۔اداکارہ گال گدوت نے اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے باوجود اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنقید کرنے والوں میں پاکستانی اداکار گوہر رشید اور عثمان خالدبٹ بھی شامل ہوگئے ہیں انہوں نے اداکارہ کو کھری کھری سنائیں۔

اداکار نے لکھا کہ ’آپ کا ملک حالتِ جنگ میں نہیں، بلکہ جنگ کا آغاز کرنے والا آپ کا اپنا ملک ہے، جس کا احساس آپ کو جلد ہوجائے گا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ حب الواطنی کا جذبہ انسانیت سے بڑھ کر نہیں ہوسکتا۔