Buy website traffic cheap


گاڑیوں کے شوقین افرادکیلئے اچھی خبر

لاہور(ویب دیسک )گاڑیوں کے شوقین افرادکیلئے اچھی خبر، اوایل ایکس کار بازارایکسپو سینٹر میں سجایا جائے گا، جدید اور پرا نے ماڈل کی گاڑیاں نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق اب گاڑیوں کی خرید و فروخت کیلئے مختلف کمپنیوں کے شورومز کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اوایل ایکس نے شہریوں کو یہ سہولت فراہم کر دی ہے، کل ڈھائی بجے ایکسپو سینٹر میں لگائے جانے والے کار بازر میں ڈیلرز اور شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، جہاں نت نئے ماڈلز کی گاڑیوں اور پرانی کاروں کی خریدو فروخت ہو گی۔